ایڈیلیڈ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہاہے کہ ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی کی غیرموجودگی سے آسٹریلیا ئی ٹیم کو راحت ملے گی۔کوہلی ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین 17دسمبر سے شروع ہورہی چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی مدنظر وطن واپس آئیں گے ۔ کوہلی نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے 12ٹسٹ میچوں میں 6 سنچریاں بنائی ہیں۔ ایسے میں ان کا وطن واپس آنا ٹیم کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے ۔