بی بی پاٹل کی خصوصی نمائندگی ، کوہیر ریلوے گیٹ پر اوور بریج کی تعمیر کا مطالبہ
کوہیر ۔ محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر محمد عمر احمد سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے موضع کویلی چوراستہ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ کو ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے کوہیر گرام پنچایت کو ترقی دیتے ہوئے میونسپلٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی سیشن کے دوران نمائندگی کی تھی جبکہ 16 مارچ کو بی بی پاٹل پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد نے لوک سبھا کے بجٹ سیشن میں کوہیر ریلوے گیٹ نمبر 24 پر آر او بی ریلوے اوور بریج تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بی بی پاٹل نے لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ کوہیر ریلوے گیٹ پر ٹرین آتے جاتے وقت گیٹ بند ہونے پر عوام کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ صبح کے اوقات میں اسکول اور کالجس کو جانے اور مریضوں کیلئے ایمبولنس اور سرکاری ملازمین کو دفاتر جانے میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس لئے ریلوے گیٹ پر اوور بریج ناگزیر ہے ۔ بی بی پاٹل نے مزید کہا کہ ممبئی تا حیدرآباد جانے والی بولیٹ ٹرین کوظہیرآباد سے جوڑے نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ظہیرآباد میں نیشنل انڈٹسرئیل زون ( نمز) کمپنی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جوکہ 12 ہزار ایکر سے زائد اراضی محیط ہے ۔ جہاں پر 3 لاکھ افراد کو روزگار پر دستیاب ہوگا ۔ جن کو آنے جانے میں بولیٹ ٹرین کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور محکمہ ریلوے کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔ اس موقع پر کوہیر اقلیتی ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد اور بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر اشفاق بیگ محمد عقیل احمد ، نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد اسلم کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔