حیدرآباد : /19 مارچ (سیاست نیوز) منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سکھیش چندر شیکھر نے بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کویتا اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کا تہاڑ جیل میں خیرمقدم کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اپنے مکتوب میں بتایا کہ آپ دونوں بھی بہت جلد تہاڑ جیل کلب کے ممبرس میں شامل ہوجائیں گے ۔ کویتا اس وقت ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔ منگل کی صبح سکھیش نے کویتا کے نام مکتوب میں کہا کہ آپ کے تہاڑ جیل جانے کیلئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ بہت جلد دہلی کے چیف منسٹر بھی گرفتار ہوجائیں گے اور یہ بھی کہا کہ ہزاروں کروڑہا روپئے عوامی دولت لوٹ کر سنگاپور ، ہانگ کانگ ، جرمنی جیسے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں اور یہ باتیں بہت جلد منظر عام پر آئیں گے ۔ یہ باتیں جس کو سمجھ میں آنا ہے ان کو ہی سمجھ میں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ واٹس ایپ چاٹ اسکرین شارٹس کے ذریعہ انکشاف کردہ گھی کے ڈبوں کی کہانی ۔ رینج اور کلکشن کی کہانیاں ، گوا کی کہانیاں ، کنٹراکٹ کی کہانیاں تحقیقات میں صحیح ثابت ہوئی ہیں ۔ اب اس سے بچنا ممکن نہیں ہے ۔ 2