ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کی اپیل پر سی بی آئی کا فیصلہ ۔ تجسس ختم
حیدرآباد6 ڈسمبر ( سیاست نیوز) سی بی آئی کے عہدیداروں نے ٹی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا کے مکتوب پر جواب دیتے ہوئے 11 ڈسمبر کو صبح 11 بجے ان کا بیان قلمبند کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ دہلی شراب اسکام میں سی بی آئی کے عہدیداروں نے کویتا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ڈسمبر کو ان سے پوچھ کرنے کیلئے پہنچنے کی اطلاع دی تھی ۔ چیف منسٹر اور ماہرین قانون سے مسلسل تیسرے دن مشاورت کے بعد کویتا نے ان کے خلاف کی گئی شکایت کاپی اور ایف آئی آر روانہ کرنے کی سی بی آئی کو مکتوب روانہ کیا تھا ۔ سی بی آئی نے کویتا کو اطلاع دی تھی، ویب سائیٹ کا جائزہ لینے کے بعد کویتا سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی آر کاپی میں ان کا نام نہیں ہے، پھر بھی وہ سی بی آئی سے تعاون کرنے تیار ہیں ۔ تاہم 6 ڈسمبر کو ان کا پہلے سے طئے شدہ پروگرام ہے لہذا سی بی آئی کے عہدیدار 6 ڈسمبر کے بجائے ان سے 11 ، 12 ، 14 ، 15 ڈسمبر کو پوچھ تاچھ کرسکتے ہیں ۔ کل دن میں کویتا نے سی بی آئی کو ای میل روانہ کرتے ہوئے یہ بات بتائی تھی ۔ تاہم کل رات دیر گئے تک سی بی آئی عہدیداروں نے کویتا کے ای میل پر کوئی ردعمل کا آظہار نہیں کیا تھا جس سے ٹی آر ایس حلقوں میں تجسس پیدا ہوگیا تھا ، تاہم آج سی بی آئی کے عہدیداروں نے کویتا کے ای میل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 11 ڈسمبر کو پوچھ تاچھ کیلئے پہنچنے کی اط لاع دی ہے ۔ن