کویتا کو نظام آباد میں چناؤ مقابلہ میں اُتارنے کی تیاریاں

   

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس تلنگانہ میں بی جے پی کے بڑھتے قدم روکنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دختر کے کویتا کو 2024 ء کے لوک سبھا انتخابات میں نظام آباد حلقہ سے امیدوار بنانے پر غور ہورہا ہے۔ ٹی آر ایس کے بعض قائدین کا اندازہ ہے کہ کویتا آئندہ اسمبلی انتخابات میں نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں کسی ایک اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے کویتا کو چیلنج کیاکہ وہ نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں ان سے مقابلہ کریں۔ 2019 ء کے چناؤ میں کویتا کو اروند کے مقابلہ میں شکست ہوئی تھی۔