کویتا کی مسلسل تیسرے دن بھی چیف منسٹر کے سی آر سے سرگرم مشاورت

   


ماہرین قانون سے تبادلہ خیال، 6 ڈسمبر کے بجائے 11,12,14,15 ڈسمبر کو دستیاب رہنے سی بی آئی کو تازہ مکتوب
حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ویب سائیٹ کا جائزہ لے چکی ہیں۔ دہلی شراب اسکام کے ملزمین کی فہرست میں ان کا (کویتا) کا نام شامل نہیں ہے۔ پھر بھی وہ سی بی آئی کے عہدیداروں سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ تاہم 6 ڈسمبر کو ان کے پہلے سے طئے شدہ چند پروگرامس ہیں جس میں مصروف ہیں۔ لہٰذا وہ سی بی آئی عہدیداروں کو پوچھ تاچھ یا کیس سے متعلق وضاحت طلب کرنے کیلئے جاریہ ماہ 11,12,14,15 ڈسمبر کو دستیاب رہیں گی۔ سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ بات بتائی ہے۔ جمعہ کو دہلی شراب اسکام سے متعلق پوچھ تاچھ کیلئے سی بی آئی نے کویتا کو سی آر پی سی سیکشن 160 کے تحت نوٹس روانہ کی تھی جس کے فوری بعد کویتا نے سی بی آئی سے انہیں نوٹس وصول ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ساتھ ہی 6 ڈسمبر کو 11 بجے دن ان کی اپنی قیامگاہ میں پوچھ تاچھ نوٹس وصول ہونے کے بعد سی بی آئی کے عہدیداروں کو دستیاب رہنے کا مکتوب روانہ کیا تھا۔ دوسرے دن ہفتہ کو کویتا پرگتی بھون پہنچ کر اپنے والد و چیف منسٹر کے سی آر کے علاوہ ماہرین قانون سے مشاورت کرنے کے بعد شام میں سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے خلاف درج شکایت کی۔ تفصیلات اور ان کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کاپی روانہ کرنے کا سی بی آئی سے مطالبہ کیا تھا۔ سی بی آئی کے عہدیداروں نے ایف آئی آر کی کاپی ویب سائیٹ میں ہونے اور اس کا جائزہ لینے کا کویتا کو مشورہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ کویتا نے مسلسل اتوار اور پیر کو پرگتی بھون پہنچ کر اپنے دفاع اور مستقبل کی حکمت عملی کے معاملے میں چیف منسٹر اور ماہرین قانون سے مشاورت کرنے کے بعد آج پھر ایک مرتبہ سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کویتا نے بتایا کہ وہ ویب سائیٹ میں دستیاب رکھے گئے ایف آئی آر کاپی کا جائزہ لے چکی ہیں جس میں ان کا نام نہیں ہے پھر بھی وہ اس معاملے میں سی پی آئی سے تعاون کریں گی۔ تاہم وہ 6 ڈسمبر کو مصروف ہیں۔ لہٰذا 11,12,14,15 ڈسمبر کو تیار رہیں گی اور ساتھ ہی ان تاریخوں میں کسی ایک ہی دن دستیاب رہنے کی سی بی آئی کو اطلاع دی ہے۔ن