مقدمات ، جیل بی آر ایس کے لیے نئی بات نہیں ہے ، ہریش راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے سینئیر قائد سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کویتا کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو ریاست کے تمام اسمبلی ہیڈ کوارٹرس پر احتجاجی دھرنے منظم کرنے کی پارٹی کیڈر سے اپیل کی ۔ کویتا کی گرفتاری کے بعد ہریش راؤ تلنگانہ بھون پہونچے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کے طور پر کویتا کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف بی آر ایس 16 مارچ کو ریاست بھر میں احتجاج کرے گی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ دیڑھ سال قبل ای ڈی نے کویتاکو گواہ کے طور پر نوٹس جاری کیا تھا ۔ آج حیدرآباد پہونچکر انہیں بحیثیت ملزمہ کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ دیڑھ سال تک خاموشی کیوں اختیار کی گئی ۔ ای ڈی سے استفسار کیا کل لوک سبھا انتخابات کے لیے شیڈول جاری ہورہا ہے ۔ آج کویتا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ منظم سازش کے تحت سیاسی پس منظر میں کویتا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے سے سازش کرتے ہوئے کویتا کو گرفتار کرایا ہے ۔ اس سازش کو بی آر ایس عوام کے درمیان لے جائے گی ۔ عوامی عدالت میں کانگریس اور بی جے پی کو سزا دی جائے گی ۔ سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ ای ڈی کے عہدیداروں نے پہلے سے کویتا کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کرتے ہوئے حیدرآباد پہونچے اور فلائٹ ٹکٹ بھی پہلے ہی بک کرلیا گیا تھا ۔ صبح صرف چھان بین کیا گیا شام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ دوپہر 2 بجے عدالت کا وقت ہوجانے کے بعد پہونچکر شام میں 6 بجے گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا ساتھ ہی کل ہفتہ اور پرسوں اتوار کی تعطیلات ہیں یہ سب سیاسی سازش کے تحت کیا گیا ۔ لوک سبھا انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے ایک دن قبل کویتا کو گرفتار کرتے ہوئے بی آر ایس کیڈر کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم ان سازشوں سے بی آر ایس ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے ۔۔ 2