نئی دہلی۔ ایک دن میں 7000کے لگ بھگت معاملات کے ساتھ کرونا وائرس کے معاملات میں پیر کے روز تک 138845اندراج کے ساتھ ہندوستان نے ایران کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔
اس کے ساتھ ہندوستان کرونا وائرس کی وباء سے متاثرہ دنیا کے دس ممالک میں داخل ہوگیا ہے۔
مذکورہ دیگر نو ممالک جو ہندوستان کے ساتھ قطار میں کھڑے ہیں وہ امریکہ‘ برازیل‘ روس‘ اسپین‘ یوکے‘ اٹلی‘ فرانس‘ جرمنی او رترکی ہیں۔ آج کے د ن میں ایران کے اندر مذکورہ وباء کے متاثرین کی جملہ تعداد135701تک پہنچ گئی ہے۔
وزرات صحت کی جانب سے پیر کے روز دی گئی جانکاری کے مطابق ہندوستان میں ایک روز میں کویڈ کے معاملات میں 6977تک کااچھال جبکہ24گھنٹوں میں 24اموات ہوئی ہیں۔
جملہ77103 سرگرم معاملات میں 57721 صحت یاب اور4021افراد کی موت ہوئی ہے۔ تاہم اتوار سے اب تک 3280لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یابی کا تناسب42فیصد کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ مہارشٹرا میں کرونا وائرس کے معاملات پچاس ہزار سے پار کر گئے ہیں جس میں 1635اموات اور14600صحت یابی کے معاملات درج ہیں۔ مہارشٹرا کے بعد تاملناڈو میں 16277معاملا ت اور گجرات میں 14056معاملات درج کئے گئے ہیں۔
یہاں قومی راجدھانی میں کم سے کم13418معاملات درج کئے گئے ہیں۔ وہ ریاستیں جہا ں پر زیادہ اموات ہوئی ہیں وہ مہارشٹرا کے بعد گجرات858‘مدھیہ پردیش290‘مغربی بنگال272‘ اور دہلی261ہیں۔
جن ریاستوں میں چھ ہزار سے زائد معاملات در ج کئے گئے ہیں وہ راجستھان7028‘اترپردیش6267‘ مدھیہ پردیش6665معاملات ہیں۔
دیگر ریاستوں او ریوٹیز جہاں پرمعاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے وہ آندھرا پردیش2823‘بہار2587‘ہریانہ1184‘ جموں او رکشمیر1621‘ اڈیشہ 1336‘ پنجاب2060‘ اور تلنگانہ1854ہیں