کویڈ19وباء کا دوسرا سال پہلے سے کہیں زیادہ دشوار کن۔ ڈبلیو ایچ او

,

   

جنیوا۔ ڈبلیو ایچ او کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر برائے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام مائیکل ریان نے کہاکہ کرونا وائر س وباء کا دوسرا سال حرکیاتی ٹرانسمیشن میں پہلے سے کہیں زیادہ دشوار کن ہوسکتا ہے۔

چہارشنبہ کے روز سوال جواب کے سیشن کے دوران ریان نے کہاکہ ”ہم دوسرے سال میں جارہی ہیں‘ حرکیاتی ٹرانسمیشن اور کچھ معاملات جو ہم دیکھ رہے ہیں یہ اس میں کافی دشوار کن ہوسکتا ہے“۔

مذکورہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 11مارچ کے روز کویڈ 19کی پھیلاؤ کوایک وباء قراردیاتھا۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے بموجب دنیا بھر میں آج کی تاریخ تک 92.1ملین لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ1.97ملین لوگ اس سے ہلاک ہوئے ہیں۔