ملک میں کویڈ19کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے
نئی دہلی۔ ہندوستان میں کویڈکے معاملات میں ہورہے اضافہ سے بچنے کے لئے کئی دولت ہندخانگی ہوائی جہازوں میں لندن یا دوبئی کا سفر کررہے ہیں۔
ڈیلی بیسٹ میں شائع ایک رپورٹ کے بموجب ہندوستان سے سفر پر امتناع کے نفاذ سے عین کچھ گھنٹے قبل اٹھ ہوائی جہازوں میں سوار دولت مند ہندوستان سے لندن پہنچے ہیں۔
دہلی سے دوبئی اور ممبئی سے دوبئی کی بڑی مانگ کے سبب ٹکٹوں کے قیمت میں عام قیمتوں سے دس گناہ کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم کچھ دولت مند ہندوستانی سفر پر امتناع سے کچھ قبل ہی خانگی ہوائی جہازوں میں دوبئی گئے ہیں۔
درایں اثناء ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حالت شدید طور پر خراب ہوگئے ہیں‘ آکسیجن سلینڈرس کے لئے لوگوں کو دوڑ دھوپ لگاتے ہوئے دیکھا گیاہے۔
آکسیجن کی دھیمی سپلائی کے سبب جمعہ کی رات دہلی میں جئے پور گولڈ اسپتال کے اندرکویڈ19کے20مریضوں کی جان چلی گئی ہے۔ امرتسر کے ایک خانگی اسپتال میں ہفتہ کے روز چھ مریض آکسیجن کی مبینہ قلت کے سبب فوت ہوگئے ہیں
کویڈ معاملات
ملک میں کویڈ19کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مرکزی وزرات صحت نے ہفتہ کے روز جانکاری دی ہے کہ ملک میں 24گھنٹوں میں 3,46,786کویڈکے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
مہارشٹراملک کی سب سے متاثرہ ریاست اب بھی بنی ہوئی ہے۔ منسٹری کے مطابق مہارشٹرا‘ اترپردیش‘ دہلی‘ کرناٹک‘ کیرالا‘ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ تاملناڈو‘ گجرات‘ اور راجستھان سے74.15نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
ہندوستان میں جملہ سرگرم معاملات 25,52,940ہیں۔ مہارشٹرا‘ چھتیس گڑھ‘ اترپردیش‘ کرناٹک‘ راجستھان‘ گجرات‘ اور کیرالا میں جملہ سرگرم معاملات66.66فیصد ہیں۔ تلنگانہ میں کویڈ کے معاملات میں اصافہ ہوا ہے۔
ہفتہ کے روز حکومت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں دی گئی تفصیلات کے بموجب ایک دن میں 7432معاملات اور33اموات درج کئے گئے ہیں