کویڈ19۔اسرائیل نے یو اے ای کے سفر کے خلاف ’شدید‘ انتباہ جاری کیا

,

   

کویڈ19وباء کے وجہہ سے یواے ای کے بشمول خلیجی ممالک کو فہرست میں شامل کرتے ہوئے اسرائیل نے وہاں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیاہے۔


یروشلم۔کویڈ کے معاملات میں تازہ معاملات میں اضافہ کے پیش نظر اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے لئے ایک سفری انتباہ’جاری‘ کیاہے اوراس فہرست میں خلیجی ممالک بھی شامل ہیں جس کاسفر نہ کرنے کا اسرائیل نے مشورہ دیاہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ وزرات صحت نے چہارشنبہ کے روز ایک ’سخت‘ انتباہ جاری کرتے ہوئے کویڈ19وباء کے پیش نظر یو اے ای اور فہرست میں شامل دیگر خلیجی ممالک کا سفرنہ کرنے کا مشورہ دیاہے۔

فہرست سے پیرو کو ہٹادیاگیاہے اور اس میں یو اے ای‘ یوگانڈا‘ یوروگوا‘ سیاچیلیس‘ ایتھوپیا‘ بلیویا‘ مالدیوز‘ نامبیا‘ نیپال‘ پروگوا‘ چیلی‘ کولمبیا‘ کوسٹا ریکا‘ اور تونسانیا شامل ہیں۔

منسٹری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹو او ائی نے کہاکہ اگر ان ممالک میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی نہیں آتی ہے تو انہیں زیادہ خطرہ والے ممالک تصور کی جانے والی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اسرائیلوں کے سفر پر روک لگادیاجائے گا۔

اس فہرست میں ارجنٹینا‘ برازیل‘ ساوتھ افریقہ‘ انڈیا ’میکسیکو اور روس شامل ہیں۔

وزرات نے قرنطین ضرورتوں پر اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ مسافرین جو ان ممالک سے آتے ہیں جس میں ٹیکہ لینے والے اور کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے بھی شامل ہیں قرنطین میں رہنے کاعمل27جون تک جاری رہے گا”اور مختلف ممالک میں کرونا وائرس کی شدت کے پیش نظر اس میں توسیع بھی کی جائے گی“۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق 28کویڈ کے نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے‘ جو28056افرادکی جانچ کے بعد 0.1فیصد پر مشتمل ہے‘ ٹی او ائی کے مطابق یہ موڈین میں ایک اسکول میں 11اسٹوڈنٹس میں وباء سے متاثر ہونے کے بعد کی گئی جانچ کے بعد منظرعام پر آنے والے معاملات ہیں۔