کویڈکے 132دنوں بعد 30,000سے کم معاملات ہندوستان میں درج

,

   

وزرات صحت کے بموجب ہندوستان میں فعال معاملات3,98,100اور یومیہ منفی شرح1.73فیصد ہے۔ پچھلے24گھنٹوں میں 42,363

صحت یابیاں درج کی گئی ہیں۔
نئی دہلی۔پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستا ن میں کویڈ کے تازہ 29,689معاملات در ج کئے گئے ہیں‘ وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔وزرات صحت کے بموجب ہندوستان میں فعال معاملات3,98,100اور یومیہ منفی شرح1.73فیصد ہے۔

پچھلے24گھنٹوں میں 42,363صحت یابیاں درج کی گئی ہیں۔اسی کے ساتھ بحالی کے معاملات 3,06,21,469تک اب پہنچ گئے ہیں ساتھ میں ایک شرح 97.39فیصد ہے۔

اس کے علاوہ وزرات نے اب تک دئے گئے کویڈ ٹیکوں کی تعداد44.19کروڑ بتائی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ 45.91کروڑ جملہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔