حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : عالمی شہر کے طرز پر ترقی کرنے والے گریٹر حیدرآباد کی صاف صفائی کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ روزانہ 6 ہزار میٹرک ٹن کچرے کی صفائی کی جارہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے بڑے پیمانے پر صفائی کرمچاریوں کا انتخاب کرتے ہوئے شہر کے تمام علاقوں میں راتوں میں صفائی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی شہر کے ہر نکڑ گلی اور اہم شاہراہوں پر ایک اسٹانڈ کے ذریعہ دو باکس لگاتے ہوئے عوام کو خشک اور تر کچرے کو علحدہ علحدہ طور پر دو باکس لگانے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔ اس کو سوچھ سرویکشن کا نام دیا گیا ہے ۔ اب اس اسٹانڈ میں لال رنگ کے ایک باکس کا اضافہ ہوگیا ہے اور عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور عوام کے صحت کی نگہداشت کے لیے اس لال رنگ کے ڈبہ میں ناپکنس ، ڈائپرس ، استعمال شدہ ماکس ، طبی استعمال میں لائی گئی اشیاء کو ڈالنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ پہلے منی کنڈہ میں اس لال رنگ کے ڈبے کو متعارف کیا گیا ہے جس کو سارے گریٹر حیدرآباد میں توسیع دی جارہی ہے ۔۔ ن