گھریلو مارکٹ میں سونے کی قیمتیں 50ہزار روپئے فی 10گرام سے زائد پر برقرار ہیں
ممبئی۔برینٹ کچے تیل اور سونے‘ چاندی کی قیمتیں روس یوکرین کشیدگی میں نرمی کے باوجود اونچائی پر برقرار ہیں۔ برینٹ کچے تیل کی قیمت 7سالوں تک اونچائی پر 96ڈالر فی بیرل رہنے کے باوجد 95ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اسی گھریلو مارکٹ میں سونے کی قیمتیں 50ہزار روپئے فی 10گرام سے زائد پر برقرار ہیں۔
روس اوریوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد پیر کے روز ان اشیاء جات میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا گیاتھا۔
کچے تیل اور سونے کی پیدوار میں روس دنیاکے بڑے ممالک میں شامل ہیں اور کسی بھی مغربی ملک کی جانب سے روس پر تحدیدات کا اعلان سپلائی کو روک سکتا ہے۔
تاہم قیمتوں میں گروپ متوقع ہے کیونکہ تاجرین کو یوکرین پر کشیدگی میں کمی متوقع ہے بالخصوص امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہاتھا کہ یوکرین بحران کو حل کرنے کے لئے ”سفارتی کاری گنجائش“ کا راستہ اب بھی برقرار ہے۔
ایچ ڈی ایف سی سکیورٹیزکے سینئر جانکار تپن پٹیل نے کہاکہ ”کچے تیل اور بلین کی قیمتوں میں چہارشنبہ کے روز اچھال شروع ہوگیاتھا کیونکہ سرمایہ کاروں کی توجہہ بلند افراط زر اور تیل کی مارکٹ میں تنگ سپلائی پر لگی رہی ہے۔
کشیدگی پر روس کے متضادبیانات نے بھی کچے تیل کی خریدی میں حوصلہ افزائی تبدیلی لائی ہے“۔
ائی ائی ایف ایل سکیورٹیز وی پی ریسرچ انوج گپتا نے کہاکہ ”کچے تیل کی قیمتیں میں اضافہ کی وجہہ سپلائی میں اورغیر حل شدہ عالمی جغرافیائی کشیدگی ہے۔
اس کی وجہہ سے بہت جلد قیمتیں 100ڈالر تک ہوسکتی ہیں۔اس مقدار زار کی وجہہ سے سونے کی قیمتیں بھی مثبت رحجان پر ہیں۔ اس میں 1880سے 1900کی سطح تک چھو سکتے ہیں“۔