نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت پر طلباء کی آواز کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیپر لیک ہونے کے واقعات سے کروڑوں طلباء کا مستقبل متاثر ہوا ہے ، لیکن حکومت طلباء کی تشویش کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔کھرگے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں 90 پیپر لیک ہوئے ہیں اور نیٹ پیپر لیک معاملے کے باعث کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دھرمیندر پردھان طلبہ کی آواز کو ‘دہشت گرد’ بتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت سے سوال کرتا ہے ، اسے غدار یا ملک مخالف قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔