کیا شانتی کماری وی آر ایس حاصل کرینگی؟

   

نئے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ ہونے کے امکانات
سرکاری حلقوں میں قیاس آرائیاں
حیدرآباد ۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری وی آر ایس حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اطلاعات تیزی سے گردش کررہی ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہیکہ شانتی کماری اپنے وی آر ایس کے فیصلے کا آئندہ ہفتہ سرکاری طور پر اعلان کریں گی۔ حکومت کی جانب سے شانتی کماری کے وی آر ایس حاصل کرنے پر ان کی جگہ محکمہ فینانس کے پرنسپل سکریٹری راما کرشنا راؤ کو نیا چیف سکریٹری بنانے پر سنجیدگی غور کیا جا رہا ہے۔ اگر شانتی کماری کی جانب سے وی آر ایس لینے کا فیصلہ نہیں بھی کیا جاتا ہے تو اپریل کے اواخر میں وہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہورہی ہے۔ اس سے قبل وہ وی آر ایس حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی سرکاری حلقوں میں قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ امکانی طور پر آئندہ تلنگانہ چیف سکریٹری بننے والے رام کرشنا راؤ کا 1990 آئی اے ایس بیاچ سے تعلق ہے اور وہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے محکمہ فینانس میں برسرکار ہیں۔ 1989ء آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والی شانتی کماری 11 جنوری 2023ء سے تلنگانہ چیف سکریٹری ہیں۔ اس وقت کے چیف سکریٹری سومیش کمار کی خدمات کو آندھراپردیش منتقلی کے بعد شانتی کماری نے یہ ذمہ داری قبول کی تھی۔2