اسلام آباد۔پاکستان فوج کے ترجمان آصف غفور اورکرکٹر شاہد افریدی کے درمیان میں بغلگیری نے ٹوئٹرپر یہ قیاس زور پکڑ نے لگاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے دونوں کی تصویرپوسٹ کی اور حیرت ظاہر کی کہ”اگلے وزیراعظم بنانے کی تیاری؟“۔
Next PM in the making? pic.twitter.com/nM5gflM4Ji
— Nida Khan Yousufzai (@NidaYousufzai) September 14, 2019
اس ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے کہاکہ یہ اگر افریدی وزیراعظم بن جاتے ہیں تو وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے) ہندوستان کوجلد واپس کردیں گے
Aager ye PM bun gia to lss ne Azad Kashmir bhi Modi K munh per de marna hay.
— maqsood-ur-Rahman (@Arshad63700789d) September 15, 2019
شاہد افریدی کشمیر مسلئے پر
سابق پاکستانی کرکٹر کشمیر مسلئے پر کافی حساس ہیں‘ چاہے وہ ارٹیکل370کوبرخواست کرنے کے فوری بعد اقوام متحدہ کی مداخلت کی مانگ ہویا
پھر خود ساختہ”یوم کشمیر اظہاریگانگت“ کے معاملے میں عمران خان کے اعلان کی حمایت ہو۔حال ہی میں افریدی نے خان کے ساتھ مظفر آباد میں جلسہ عام میں شرکت کی تھی اور اپنے وزیراعظم کے سر میں سر ملتے ہوئے حکومت ہند کے اقدام کی انہوں نے مذمت کی۔
افریدی کو جن صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی جارہی ہے ان کا ماننا ہے کہ عمران خان ملک کی فوج کے سہارے اقتدار پر فائز ہوئے ہیں