کیرالا فیکٹری میں بھٹی کے دھماکے میں ایک ہلاک، دو زخمی

   

پلکڈ: کیرالا کے کانجی کوڈ میں کیرالی اسٹیل پلانٹ میں منگل کی صبح ایک بھٹی میں دھماکہ ہوجانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دو دیگر کارکن زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت پٹھانمتھیٹا کے اوملور میں رام ولاسم کے رہنے والے پردیش اور اروند کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس واقعے میں دو کارکن شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں پلکڈ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھٹی پھٹنے کے سبب پیش آیا۔متوفی کی نعش کمپنی کے اندر سے جلی ہوئی حالت میں ملی۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
کمپنی دیر رات کی شفٹوں میں بھی کام کرتی ہے