نئی دہلی:کورونا وائرس کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرکیرالہ میں ایک بار پھر پابندیوں کے دن واپس لوٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے کیرالہ حکومت نے منگل کو پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیرالہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے تمام دفاتر میں اس معاملہ میں سختی برتنے کی ہدایت دی ہے۔