کیرالا نے ’ فتور‘ میلے میں عالمی سیاحوں کی توجہ مرکوز

   

ترواننتا پورم : ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی سیاحتی تجارتی میلے ‘فتور’ نے پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔کیرالہ کے وفد کی قیادت کررہے وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض نے اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم سے ملاقات کی۔ اسپین کے بادشاہ فلیپ اور ملکہ لیٹیزیا نے انڈیا پویلین کا دورہ کیا۔ اس میلے میں کیرالہ کے ثقافتی تہواروں کی شاندار تصاویر پیش کی گئی ہیں۔اس موقع پر مسٹر ریاض اور اسپین میں ہندوستانی سفیر دنیش پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری سیاحت راکیش کمار ورما بھی موجود تھے ۔ میلے میں کیرالہ ٹورزم کے کاروباری شراکت دار سی جی ایچ ارتھ، آباد ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، سوماتھیرام آیوروید گروپ اور ٹریول کارپوریشن (انڈیا) ہیں۔واضح رہے کہ کووڈ وبا کے بعد کیرالہ کے محکمہ سیاحت نے فتور میلے میں حصہ لے کر غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک بار پھر ایک بڑی مہم شروع کی ہے ۔