اسٹاک ہوم : کیمسٹری کا نوبل انعام اس سال 3 سائنسدانوں کو دیا جارہا ہے ۔ رائل سوئیڈیش اکیڈیمی آف سائنسیس نے آج اعلان کیا کہ امریکہ کے دو سائنسدانوں کیرولین برتوزی اور بیری شارپ لیس کے علاوہ ڈنمارک کے مارٹن میلڈل کو کیمسٹری کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو انہیں اس سال ڈسمبر میں عطا کیا جائے گا ۔ شارپ لیس اور میلڈلنے کیمیا کی مخصوص شکل کیلئے جدید اور اختراعی کام کیا ہے ۔ برتوزی نے بھی کلک کیمسٹری کو نئی جہد پر لے جانے میں اپنا رول ادا کیا ۔ 3 سائنسدانوں میں انعامی رقم تقسیم کی جائے گی جو مجموعی طور پر تقریباً 9 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر ہے ۔