نیروبی: جنوب مشرقی کینیا کے دو قصبوں میں الشباب شدت پسند گروپ کے حملوں میں چھ فوجیوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔مقامی اخبار دی اسٹار نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آوروں نے کینیا کے سکیورٹی ایجنسیوں پر حملہ کرنے کیلئے طاقتوردھماکہ خیز آلہ(آئی ای ڈی) کااستعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملوں کی تصدیق کی ہے ، تاہم انہوں نے کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔قابل ذکر ہے کہ الشباب صومالیہ میں مقیم ایک جہادی انتہاپسند گروپ ہے جو القاعدہ دہشت گرد گروپ سے وابستہ ہے۔ الشباب کے عسکریت پسند ایک دہائی سے زائد عرصے سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہے ہیں اور ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں کے بڑے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے ۔ ساتھ ہی پڑوسی ممالک میں بھی جا رہے ہیں۔