کینیڈا میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز

   

ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نیکل 23 مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔خیال رہیکہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں۔کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔