کینیڈا: پولیس نے رائفل بردار شخص کو ہلاک کردیا

   

اوٹاوا ۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے اسکول کے قریب رائفل لے کر گھومنے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں طلبہ کے لیے ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان اسکاربورو پورٹ یونین کے علاقہ میں اسلحہ لے کر گھوم رہا ہے۔