حیدرآباد : تلنگانہ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر ریاست کے مفادات میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمداً کرشنا ریور بورڈ اجلاس کو ملتوی کیا ہے۔ بی جے پی کے نائب صدر این وی وی ایس پربھاکر نے مطالبہ کیا کہ کرشنا اور گوداوری دریاؤں پر تعمیر ہونے والے پراجکٹس کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے ان کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ میں گوداوری اور کرشنا پر پراجکٹس کو کے سی آر مکمل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے رپورٹ مرکزی آبی کمیشن کو پیش نہیں کی ہے۔ اس سے تلنگانہ کے مفادات کو نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کے سی آر پالمورو رنگا ریڈی پراجکٹ کو مکمل کرنے سے گریز کیوں کر رہے ہیں حالانکہ اس کے لئے باضابطہ منظوری بھی حاصل کی گئی ہے۔