کے سی آر کی سالگرہ تقاریب ‘15 تا 17 فروری انعقاد

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ 15تا 17 فروری تقاریب کا اہتمام کریں۔ چیف منسٹر کی سالگرہ تقاریب کے سلسلہ میں 15 فروری کو مفت غذا کی تقسیم پروگرام منعقد کیا جائے گا جس کے تحت قائدین اور ورکرس فروٹس، اناج اور کپڑے دواخانوں، اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانوں میں تقسیم کریں گے۔ 16 فروری کو تمام اسمبلی حلقہ جات میں بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔ 17 فروری کو اجتماعی شجرکاری پروگرام منعقد ہوگا اور کُل مذاہب دعائیہ اجتماعات کا اہتمام ہوگا۔ کے ٹی آر نے قائدین اور ورکرس سے اپیل کی کہ وہ گفٹ اے اسمائل تحریک کے تحت سماجی خدمت انجام دی جائیں۔ ہر ضلع میں انچارج وزراء چیف منسٹر کی سالگرہ تقاریب کے اہتمام کی نگرانی کریں گے۔ چیف منسٹر کی سالگرہ تقاریب کے ذریعہ ٹی آر ایس کیڈر کو متحرک کرنے کا منصوبہ ہے۔ ر