کے سی آر کے چھیڑ چھاڑ کرنے والے تصویر انسٹاگرام پیچ پر پوسٹ کرنے والے ایڈمین پر مقدمہ درج۔ حیدرآباد

,

   

ایڈمین کاکہنا ہے کہ ’مذکورہ تصویر سوشیل میڈیا پر پہلے سے گشت کررہی تھی میں نے ا س کو صرف شیئر کیاتھا‘۔


حیدرآباد۔تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی چھیڑ چھاڑ والی تصویر پوسٹ کرنے والے انسٹاگرام پیچ کے ایک ایڈ مین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے بموجب حیدرآباد سائبر کرائم نے انسٹاگرام پیچ کے ایڈمین ’رویونت سائی نام تلنگانہ‘کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاہے۔ چھیڑ چھاڑ والی تصویر پر ٹی آر ایس ائی ٹی سل چلانے والے اچھا یوت کی جانب سے شکایت کے بعد مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اس پوسٹ میں کے سی آر ایک غریب کسان کے طور پر دیکھائی دے رہے ہیں جس کے ہاتھ میں پٹہ پاس بک ہے۔ ا ے سی پی سائبر کرائم کے وی ایم پرساد نے کہاکہ ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 469کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

درایں اثناء مذکورہ انسٹاگرام پیچ کے ایڈمین ومشی دھر ریڈی نے نیو میز میٹر سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’مذکورہ تصویر سوشیل میڈیا پر پہلے سے گشت کررہی تھی میں نے ا س کو صرف شیئر کیاتھا‘۔

ریڈی نے مزید کہا کہ انہیں پولیس سے کوئی سمن نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس بات کی جانکاری نہیں میڈیاکے ذریعہ ملی ہے۔ یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ مذکورہ پیچ کانگریس ایم پی اے ریونت ریڈی سے منسو ب ہے۔