کے سی آر سے سیاسی اُمور پر
گفتگو نہیں ہوئی : راکیش ٹکیترعیتو بندھو اسکیم کی ستائش
حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) کسانوں کی جدوجہد کی قیادت کرنے والے راکیش ٹکیٹ نے واضح کیاکہ چیف منسٹر کے سی آر سے اُن کی ملاقات غیر سیاسی تھی۔ نئی دہلی میں کے سی آر سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹکیٹ نے کہاکہ کسی بھی سیاسی مسئلہ پر بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں ایک غیر سیاسی آدمی ہوں اور مجھ سے سیاست پر گفتگو کی اُمید مت رکھئے۔ کسانوں کی بھلائی کیلئے کے سی آر حکومت کی اسکیمات کی ستائش کرتے ہوئے راکیش ٹکیٹ نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کی مساعی کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کے لئے ایک ہی زرعی پالیسی ہونی چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ دہلی کے احتجاج میں شہید ہونے والے کسانوں کی تفصیلات 10 مارچ تک چیف منسٹر کے سی آر کے حوالے کریں گے۔ تلنگانہ حکومت نے متوفی کسانوں کے خاندانوں کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ راکیش ٹکیٹ نے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت تلنگانہ میں فی ایکر 10 ہزار روپئے کی امداد کا خیرمقدم کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد میں آئندہ سال کسانوں کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ر