نلگنڈہ ۔ 13 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلگنڈہ میں پارٹی کے جلسہ میں شرکت کیلئے سابق وزراء ہریش راؤ اور کے ٹی راما راؤ نلگنڈہ پہنچے۔ تاہم ہوٹل مانورما کے قریب این ایس یو آئی کے کارکن سڑک پر آگئے اور ہریش راؤ ، کے ٹی آر واپس جاؤ کے نعرے لگاتے ہوئے قافلہ پر انڈے پھینکے اور احتجاج کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی ۔ بعد ازاں پولیس نے احتجاجیوں کو راستہ سے ہٹاتے ہوئے قافلہ کو آگے بڑھادیا۔ اس جلسہ سے سابق چیف منسٹر کے سی آر اور دیگر نے خطاب کیا۔