کے ٹی آر راجندر نگر کے متاثرین سے ملاقات کریں گے

   

حیدرآباد/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کل راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں موسیٰ ندی پراجکٹ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقات کریں گے۔ کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئیٹ میں لکھا کہ تقریباً 72 گھنٹوں کے بعد وہ نارمل ہوئے ہیں۔ وہ وائرل فیور سے متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ کل 30 ستمبر کو راجندر نگر اور یکم اکٹوبر کو عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے بلڈوزر کارروائیوں کو فوری روکنے کی ضرورت ہے۔ کے ٹی آر نے تیقن دیا کہ متاثرہ افراد کیلئے وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔ واضح رہے کہ موسیٰ ندی پراجکٹ کے تحت کئی علاقوں میں حکومت نے غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کا آغاز کیا اور مکانات کو تخلیہ کی نوٹس دی گئی ہے۔ بی آر ایس نے موسیٰ ندی پراجکٹ کے متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔ 1