کے ٹی آر نے TS PSC کے صدر نشین کو ٹیلی فون کیا

   

(AEE Civil) امتحانات کے منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کی اپیل کی

حیدرآباد۔ 3 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین مہیندر ریڈی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے (اے ای ای سیول) ملازمین کے تقررات سے متعلق منتخب فہرست کو فوری جاری کرنے کی اپیل کی۔ (AEE CIVIL) امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں نے نندی نگر کی قیام گاہ میں کے ٹی آر سے ملاقات کی۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 1180 جائیدادوں کے لئے امتحانات کے منتخب امیدواروں کی فہرست کو زیر التواء رکھا ہے۔ امیدوار اسی مسئلہ پر مجھ سے ملاقات کرچکے ہیں۔ کے ٹی آر نے سلیکشن فہرست فوری جاری کرنے کی مہیندر ریڈی سے اپیل کی ہے۔ اس مسئلہ پر کے ٹی آر نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بی آر ایس جب اقتدار میں تھی تب اے ای ای سیول سے متعلق 1180 جائیدادوں کے لئے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ منتخب امیدواروں کے لئے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے معاملے میں کانگریس حکومت غفلت اور لاپرواہی سے کام کررہی ہے۔ کانگریس حکومت تشکیل کے 7 ماہ مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک قطعی فہرست جاری نہیں کی گئی جس سے امیدوار الجھن کا شکار ہیں۔ کے ٹی آر نے فوری فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ 2