ہندوستان میں ملازمتوں کا ایک تہائی حصہ شہر حیدرآباد میں ہوتا ہے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے آج حیدرآباد میں بوش کمپنی کے اسمارٹ کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہر حیدرآباد کو ترقی دینے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے بالخصوص انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دیڑھ سال کے دوران حیدرآباد نے دیڑھ لاکھ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کیا ہے ۔ حیدرآباد کا ملک کے تیز رفتار کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا ہے اور ملک کے تمام ریاستوں میں تلنگانہ نے ترقی و تعمیری کاموں میں بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے ۔ آئی ٹی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سارے ملک میں ملازمتوں کا ایک تہائی حصہ حیدرآباد سے پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بوش سب سے بڑی کمپنی ہے جو نئے دور کے موبائلس اور کاروپ میں سافٹ ویر کے اضافہ پر خصوصی توجہ دیتی ہے ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے کہا کہ انہیں امید ہے ۔ بوش آٹو موٹیو سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں درج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت موبلیٹی ویلی تیار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ کوالکم جیسی سمیی کنڈکٹر کمپنیاں حیدرآباد میں بہتر مظاہرہ کررہی ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ فارمولہ ای فبروری میں حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کی میزبانی کرنے والا حیدرآباد ہندوستان کا پہلا شہر ہے ۔ انہوں نے ہر سال ای وی وی سمیٹ منعقد کرنے کی امید کا اظہار کیا ۔۔ ن