کے ٹی آر نے گوڈسے کی ستائش کی کوششوں کو قابل مذمت کہا

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی ستائش کی کوششوں کو قابل مذمت قراردیاہے۔

انہوں نے اس کو ایک عظیم شخص کی توہین قراردیاہے جس کانظریات کی ساری دنیا احترام کرتی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہمارے بابائے قوم کی شبہہ کی بے حرمتی اور ایک قتل کوسراہنا۔ساری دنیاجس کا احترام کرتی ہے اس عظیم شخص کی یہ توہین ہے۔!“۔

ٹی آر ایس پارٹی کے ایک کارکن کے ٹوئٹ کا انہوں نے جواب دیا جو حیران تھا کہ ”گوڈسے امر ہے“ کہنے والے کون لوگ ہیں۔ راما راؤ جو ریاستی وزیراور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے بیٹے بھی ہیں نے ٹوئٹ کیاکہ”حیرت ہے کہ تاریخ کا وہ حصہ کیا/کس قسم کے پاگل پن اور بیوقوفی کی طرف جارہا ہے؟خاموشی کے ساتھ اس قسم کے ظلم کو برداشت کرنے والے قابل شرم ہیں“

کے ٹی آر وبطور وزیر مائیکر بلاگینگ سائیڈ پر تحریر کرنے میں کافی مشہور ہیں پارٹی کے ایک لیڈر کی جانب گوڈسے کی ستائش کرنے والوں کے متعلق سوال پر مشتمل ٹوئٹ کاجواب دے رہے تھے۔

کے کرشنن نے پوچھا ہے کہ ”کیوں یہ لوگ گوڈسے امر ہے بول رہے ہیں؟ کس پارٹی سے ان کا تعلق ہے؟ گاندھی جی کا قتل کرنے والے شخص کو امرہے کہنا؟ کیا ایک توہین ہیں ہے؟“۔

کرشنن دراصل گوڈسی کی برسی کے موقع پر منظرعام پر آنے والے متعدد ٹوئٹس کا حوالہ دے رہے تھے۔ نومبر15کے روز مہاتماگاندھی کے قتل میں گوڈسے کوپھانسی پرلٹکایاگیاتھا۔