کے ٹی آر کا دورہ ڈاوس کامیاب، 21 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری

   

حیدرآباد۔/21 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کا دورہ ڈاوس اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ سرمایہ کاری کے مقصد سے منعقد ورلڈ اکنامک فورم 2023 کی کانفرنس کامیاب رہی ۔ چار دنوں کے دوران 52 تجارتی، 6 راؤنڈ ٹیبل اجلاس منعقد ہوئے۔ 2 پیانل مباحث کا انکشاف کیا۔ اس سمیٹ سے تلنگانہ کو 21 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ کمپنی مائیکرو سافٹ نے 16 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے حیدرآباد میں مزید ڈاٹا سنٹرس قائم کرنے کا ڈاوس سے اعلان کیا ۔ عالمی ملٹی برانڈ ریسٹورنٹ انسپائر برانڈس نے حیدرآباد میں سپورٹ سنٹر قائم کرنے سے اتفاق کیا ۔ اسکے علاوہ دیگر اداروں نے بھی تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ن