کولکاتا: گائے اسمگلنگ کیس میں گرفتار ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل سے آج جب صحافیوں نے ان کی بیٹی سے متعلق سوال کیا تو وہ ناراض ہوگئے اور میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے منع کردیا۔یہ واقعہ منگل کی دوپہرسی بی آئی کے ہیڈ کوارٹر نظام پیلس کے سامنے پیش آیا۔ انوبرتا کی گاڑی کمانڈ اسپتال سے طبی جانچ کے بعد نظام پیلس میں داخل ہوئی۔ جیسے ہی ترنمول لیڈر گاڑی سے باہر نکلے پریس اہلکار نے انہیں گھیر لیا۔گرفتاری کے بعد سے ہی وہ میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا ہے ۔تاہم وہ خود کو اب تک پرسکون دکھائی دے رہے تھے ۔تاہم، منگل کی صبح ان کا حالت میں کچھ تبدیلی نظر آرہی تھی ۔