حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ 9 ماہ میں گجرات کیلئے ایک لاکھ 37 ہزار 655 کروڑ کے ترقیاتی پراجکٹس منظور کئے ہیں اور ملک کی دیگر ریاستوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ نائب صدر نشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے گجرات کو مئی 2021 سے اکٹوبر 2022 تک منظور کئے گئے 19 پراجکٹس اور ان کی مالیت کی تفصیلات میڈیا کیلئے جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کیلئے صرف گجرات ہی واحد ریاست دکھائی دیتی ہے جبکہ دیگر ریاستوں کے ساتھ ناانصافی کا رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کی اجرائی کے معاملہ میں تلنگانہ کے ساتھ سخت ناانصافی کی گئی۔ اپنی آبائی ریاست کو مرکز کا سارا بجٹ منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گجرات کیلئے 9 ماہ میں ایک لاکھ 37 ہزار 655 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کی منظوری سے اندازہ ہوتا ہے کہ دیگر ریاستوں کی نریندر مودی کو کوئی فکر نہیں ہے۔ ر