گجرات۔ بجرنگ دل کارکنوں نے کانگریس دفتر کے دیوار پر ”حج ہاوز“ تحریر کیا

,

   

جمعہ کی شب اس واقعہ کی تصویریں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئیں
احمد آباد۔بجرنگ دل کے کارکنوں نے کانگریس دفتر راجیو گاندھی بھون کی دیواروں پر سیاہ رنگ سے ”حج ہاوز“ تحریر کیاہے۔جمعہ کی شب اس واقعہ کی تصویریں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئیں۔

اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے گجرات کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کہاکہ یہ تین سے چار لوگوں کاکام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعہ ہماری شبہہ کو خراب کرنے کے مقصد کے ساتھ برسراقتدار پارٹی مرکزی موضوعات سے عوام کی توجہہ ہٹانا چاہتی ہے۔

بی جے پی بھول گئی ہے کہ گجرات میں سیلاب کی وجہہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں“۔


انہوں نے مزیدکہاکہ ہندو ہو یا غیر ہندو انہیں کسی کی فکر نہیں ہے۔ اس پارٹی کی الجھن ہمیشہ یہی ہے کہ وہ کس طرح اقتدار پر برقرار رہیں اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔