شہر کے پانی گیٹ علاقہ میں پیرکی رات کو یہ تشدد کے واقعات پیش ائے تھے
وڈوڈرا۔ شہر میں دیوالی کی رات سے منگل کی ابتدائی ساعتوں تک فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے‘ مذکورہ پولیس نے کم ازکم ایک درجن دنگائیوں کو گھیرے میں لے لیاہے اور فی الحال ان کی شناخت کی جارہی ہے۔
شہر کے پانی گیٹ علاقہ میں پیرکی رات کو یہ تشدد کے واقعات پیش ائے تھے۔
مقامی میڈیاسے بات کرتے ہوئے وڈوڈ را ڈپٹی کمشنر آف پولیس یاسپال جاگانیا نے کہاکہ ”تشدد کے اصل وجہہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔ واقعہ کی جانکاری پولیس کو ملتے ہی شہر بھر کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورحالات کو قابو میں کرلیاگیاہے۔
گھر کی چھت سے پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے‘ اسی سلسلے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تصادم سے قبل اسٹریٹ لائٹس بند کردئے گئے تھے جس کے بعد دنگائیوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا۔
مقامی مکینوں کے مطابق ایک کالج کے قریب میں پٹاخے پھوڑنے پر یہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں