گذشتہ 48گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے 390فلسطینی جاں بحق۔ وزرات صحت

,

   

غزہ ہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین 7اکٹوبر سے شروع ہونے والے تصادم میں ب تک کم ازکم 20057فلسطینی جاں بحق ہوئے اور 53,320زخمی ہوئے ہیں


غزہ۔غزہ میں وزرات صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ پچھلے 48گھنٹوں میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 390فلسطینی جاں بحق ہوئے اور 734زخمی ہوئے ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے حوالے سے وزرات صحت کے مطابق غزہ ہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین 7اکٹوبر سے شروع ہونے والے تصادم میں ب تک کم ازکم 20057فلسطینی جاں بحق ہوئے اور 53,320زخمی ہوئے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ایک فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق دو دنوں کے قریب خلل کے بعد جمعرات کی رات کو پٹی میں جزوی طور پر مواصلات اور انٹرنٹ خدمات بحال ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ اسرائیل نے گذشتہ دو دنوں سے غزہ پٹی کے بیشتر علاقوں پر فضائی‘ زمینی اور سمندری حملے کررہا ہے جبکہ رفح کے علاوہ غزہ کے بیشتر علاقوں میں اسرائیلی فوج اور مصلح فلسطینی جتھوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔