گرام پنچایت لیڈر کا اقدام خودکشی

   

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں ہراسانی سے پریشان گرام پنچایت سہایک نے اعزازیہ نہ ملنے پر بلاک احاطے میں زہریلی اشیاء کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ہائر سنٹر ریفر کردیا ہے ۔واقعہ کے بعد ڈی پی آر او نے پنچایت سکریٹری کو معطل کردیا اور گرام پردھان اور بی ڈی او کو نوٹس دیا ہ۔ اہل خانہ کے مطابق کوتوالیع لاقے کے گاؤں کھاد موہن نگر باشندہ شیو کمار ورما(29) گاؤں میں ہی گرام پنچایت سہایک کے عہدے پر تعینات ہیں۔ آٹھ ماہ شیو کمار کی ڈیوٹی بلاک ڈیولپمنٹ افسر سہیندر کمار کی سرکاری گاڑی ڈرائیور کے طور پر لگائی گئی تھی۔ متاثر نے کئی بار اعلی افسران سے تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا لیکن گرام پنچایت کے ذریعہ تنخواہ جاری نہیں کی گئی۔11مہینوں تک تنخواہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکر شیو کمار نے بلاک احاطے میں زیریلی اشیاء کھالی۔ فورا بلاک ملازمین نے شیو کمار کو سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ہائر سنٹر ریفر کردیا۔