یانگون : میانمارکی عدالت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آنگ سان سوچی کو 2 مقدمات میں تین تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینیکا الزام ہے۔اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔میانمار کی عدالت کی جانب سے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کیالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی مجموعی طور پر سزا 26 سال ہوچکی ہے۔