گرل فرینڈ کیساتھ ویڈیو کال کے دوران نوجوان کی خودکشی

   

کولکاتا: مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران ایک 23 سالہ نوجوان نے دھوکہ دہی کا احساس کرتے ہوئے خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔ ضلع پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوجل ساہا نے شانتی نگر کالونی میں واقع اپنی آبائی رہائش گاہ پر انتہائی قدم اٹھایا جب وہ گھر میں اکیلا تھا۔ جب اس کے گھر والے قریبی رشتہ دار کے گھرگئے تو متاثرہ نے خود کو اپنے کمرے میں بند کرلیا اور اپنی گرل فرینڈ کو ویڈیوکال کی۔ بات چیت کے دوران، اس نے مبینہ طور پر ویڈیو کالنگ کو جاری رکھتے ہوئے خود کو چھت کے پنکھے سے لٹکا لیا۔ مقامی پولیس نے مزید تفتیش کے لیے اس کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔ سوجل کے گھر والوں نے کہا ہے کہ مقتولہ کا ایک مقامی لڑکی سے رشتہ تھا اور دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔