گروپ 2 و 3 تقررات کیلئے اواخر ڈسمبر اعلامیہ کی اجرائی !

   

مزید جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی تیاریاں
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 2 اور 3 کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ حکومت کے مختلف محکمہ جات میں مزید چند جائیدادوں کو گروپ 2 اور 3 کے حدود میں لایا گیا ہے ۔ جس سے ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ گروپ 2 کے حدود میں تقریباً 120 نئی جائیدادیں شامل ہوئی ہیں جس سے 783 جائیدادیں مخلوعہ ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ گروپ 3 میں اضافہ ہونے والی جائیدادوں کی تفصیلات تیار کرنے کی حکمت عملی میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن مصروف ہے ۔ کمیشن ذرائع نے بتایا کہ گروپ ملازمتوں کیلئے سرکاری محکمہ جات سے تجاویز لینے اور اس کی جانچ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماہ ڈسمبر میں ان تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اسکے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو سونپے گئے دیگر جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کرنے کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے ۔ ڈسمبر کے اواخر تک گروپ 2 کے تحت 663 گروپ 3 کے تحت 1373 جائیدادوں کی نشاندہی کرکے حکومت نے 30 اگست 2022 کو جی او جاری کیا تھا ۔ اسکے علاوہ مزید محکمہ جات میں گروپ 2 گروپ 3 سطح کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے منظوری دی گئی ۔ ان تمام جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایک ساتھ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کمیشن نے فیصلہ کیا ہے ۔ ن