گروپ 4- کی 9168 جائیدادوں کیلئے 30 ڈسمبر سے درخواستوں کی وصولی

   

گروپ 2- کی 783 گروپ 3- کی 373 جائیدادوں کی نشاندہی
حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 4- کی 9168 جائیدادوں پر تقررات کیلئے آن لائن میں 30 ڈسمبر تا 19 جنوری درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمیشن نے اپنے پہلے جاری کردہ شیڈول میں حکومت کے 25 محکمہ جات میں آج سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم اس عمل میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے 30 ڈسمبر سے درخواستیں قبول کرنے کا تازہ اعلان کیا ہے ۔ درخواستیں داخل کرنے کیلئے تین ہفتوں کی مہلت دی ہے ۔ امتحان آبجکٹیو ٹائپ ہوگا جس کا اپریل یا مئی میں انعقاد ہوگا ۔ گروپ 4 جائیدادوں میں سب سے زیادہ محکمہ بلدی نظم و نسق میں 1862وارڈ آفیسرس کی جائیدادیں ہیں ۔ مختلف شعبوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ محکمہ بلدی نظم و نسق میں 2701 جائیدادیں محکمہ مال کے حدود میں 2077 جائیدادوں جس میں سی سی ایل اے کے حدود میں 1294 جائیدادیں گروکلس میں 991 جائیدادیں مختلف محکمہ جات میں جونئیر اسسٹنٹس کی 6859 جائیدادیں ۔ جونئیر اکاونٹ کے 429 جونئیر آڈیٹر جائیدادیں کے 18 جائیدادیں شامل ہیں ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ 4 کی جائیدادوں کیلئے بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ 6 تا 7 لاکھ درخواستیں وصول ہوں گی ۔ سال 2018 میں ریاست بھر سے 700 وی آر او کی جائیدادوں کیلئے تقریباً 10 لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی گروپ 2 اور 3 کی جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔
گروپ 2 کے تحت 783 جائیدادوں اور گروپ 3 کے تحت 1373 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ن