حیدرآباد۔ 11 جنوری ( سیاست نیوز) گروپ I پریلمس کے نتائج کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ہائیکورٹ نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو گروپ I پریلمس کے نتائج جاری کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ایک امیدوار مقامی ہونے کے تنا زعہ پر ہائیکورٹ سے رجوع ہوگیا تھا۔ جس کے سبب نتائج کی اجرائی میں تاخیر ہورہی تھی۔ تاہم ٹی ایف پی ایف سی اس مسئلہ پر ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد ہائیکورٹ نے امیدوار کے مقامی تنازعہ پر کاؤنٹر داخل کرنے کی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی گروپ I پریلمنری کے نتائج بھی جاری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امیدوار کے مقامی ہونے سے متعلق تنازعہ پر بہت جلد فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I کی جملہ 503 جائیدادوں کیلئے 16 اکٹوبر کو پریلمنری امتحان کا انعقاد کیا تھا۔ ان جائیدادوں کیلئے 3,80,081 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں اور 2,85,916 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ 29 اکٹوبر کو ابتدائی کلید (کی) جاری کرتے ہوئے امیدواروں سے اعتراضات طلب کئے گئے تھے۔ امیدواروں کے شکوک و اعتراض کو سبجیکٹ کے ماہرین کمیٹی سے رجوع کیا گیا تھا۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین کمیٹی کی سفارشات پر 5 سوالات کو حذف کردیا گیا۔ بعدازاں 15 نومبر کو قطعی کلید ( کی ) جاری کی گئی تھی۔ ن