گروگرام: گروگرام شہر مالیاتی اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ آئینوکس آئی آر آئی ایس براڈوے فلم کے شائقین کیلئے پسندیدہ مقام بن جائے گا اور خطے میں ہماری موجودگی کو مزید مضبوط کرے گا۔ان خیالا ت کا اظہارپی وی آر آئینوکس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر اجے بجلی نے کیا۔ خیال رہے کہ ہندوستان کے سب سے بڑے اور پریمیم سنیماکیلئے مشہور آئینوکس پی وی آر نے ہریانہ میں اپنا عظیم الشان14 واں ملٹی پلیکس کھول دیا ہے ۔ اس موقع پر پی وی آر آئینوکس لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائرکٹرسنجیوکمار بجلی نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مقام قابل رسائی تفریح فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس لیے ہم گروگرام کے سیکٹر 85 کے قلب میں آئینوکس آئی آر آئی ایس براڈ وے کو شروع کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔ ہائی وے سے منسلک یہ سنیما گروگرام کے بلند و بالا رہائشیوں، مصروف پیشہ ور افراد اور خاندانوں کو سینما کا بے مثال تجربہ فراہم کرے گا۔ امیدہے کہ یہ سنیماگھر براڈوے کے علاقہ میں ناظرین کیلئے پسندیدہ سنیما کی منزل بن جائے گی۔یہ ملٹی پلیکس گروگرام،قومی شاہراہ8 دوارکا ایکسپریس وے پر آئی آرآئی ایس براڈوے ، سیکٹر 85، گروگرام میں واقع ہے ،جو نیو گروگرام میں تفریح اور مہمان نوازی کا منفرد امتزاج ہے ۔