گنیش وسرجن کے پرامن انعقاد کیلئے سخت سکیوریٹی انتظامات: پولیس کمشنر

   

کریم نگر۔ 13؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ کریم نگر پولیس کمشنر غوث عالم نے کہا کہ کمشنریٹ کے حدود میں گنیش چتورتھی نمرات اور وسرجن پروگرام پْرامن ماحول میں منعقد کرنے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں اہم ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے بتایا کہ اہم چوراہوں، حساس علاقوں اور وسرجن کے راستوں پر کنٹرول روم کے ذریعے سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ غوث عالم نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹس پر یقین نہ کریں۔ مشتبہ افراد یا اشیاء کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو ڈائل 112 کے ذریعے دیں۔ انہوں نے عوام اور گنیش اتسو کمیٹیوں سے قانون کی پابندی کرتے ہوئے تہوار کو پْرامن اور کامیاب بنانے کی اپیل کی۔