گورنمنٹ اسکولس، جونیر کالجس میں ناشتہ اسکیم کو وسعت دینے حکومت کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کا منصوبہ اکٹوبر کے ختم تک تمام گورنمنٹ اسکولس اور جونیر کالجس میں اس کی ناشتہ اسکیم کو وسعت دینے کا ہے اس طرح اس اسکیم سے تقریباً 22 لاکھ طلبہ کا احاطہ متوقع ہے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے مطابق اس پروگرام کو سنٹرلائزڈ کمیونٹی کچنس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعہ وسعت دی جارہی ہے۔ حکومت نے نئے کچنس قائم کرنے اور موجودہ کچنس کو بڑھانے کیلئے ریاست میں 39 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ کچنس کی تعمیر اور توسیع کے تخمینہ اخراجات 299.9 کروڑ ہیں جس میں ریاستی حکومت تقریباً 70 فیصد اخراجات برداشت کرے گی جبکہ مابقی 30 فیصد کو پارٹنر اداروں کے ذریعہ حاصل کیا جارہا ہے۔ H/A
اس اسکیم کو جسے ابتداء میں دو سال پہلے ایک پائلیٹ کے طور پر کوڑنگل میں شروع کیا گیا تھا، بعد میں کئی اضلاع میں وسعت دی گئی۔ اس اسکیم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہیکہ طلبہ ناشتہ کے بغیر کلاسیس میں شرکت نہ کریں اور حاضری میں بہتری ہو اور کلاس روم پر توجہ رہے۔ مختلف دنوں میں اس کے مینو میں اڈلی۔ سانبر، پوری۔ آلوخرمہ، دوسہ ۔ چٹنی، اپما۔چٹنی، ملیٹ اڈلی۔ سانبر اور بونڈا۔ چٹنی شامل ہیں۔ ہر تیسرے دن دودھ بھی فراہم کیا جائے گا۔A