حیدرآباد ۔ 13 مئی (پریس نوٹ) گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار حیدرآباد میں شعبہ علاج بالترتیب کیلئے فزیوتھراپسٹ کے (1) پوسٹ کو پر کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ 21 تا 35 سال عمر کے بیچلر آف فزیوتھراپی ڈگری رکھنے والے اس کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ درخواستیں 22 تا 24 مئی شام 4 بجے سے قبل داخل کی جاسکتی ہیں جو سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل، چارمینار، حیدرآباد۔2 کے پاس شخصی طور پر یا ڈاک کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا۔ معاوضہ : ماہانہ 20 ہزار روپئے۔ درخواست کے ساتھ آدھار کارڈ کی کاپی، ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، ڈگری، پی جی وغیرہ کے سرٹیفکیٹس کی کاپی اور تجربہ کا سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ یہ تقرر عارضی نوعیت کا ہوگا۔