ورنگل۔ 26ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عالمی یوم ٹورازم کے موقع پر ’ یوا ٹورازم کلب ‘ کی جانب سے گورنمنٹ پالی ٹکنک ورنگل میں 3 ا گسٹ 2026کو ایس سے رائیٹنگ ،ایلوکوشین ، پوسٹر ڈیزائن ،لوگو ڈیزائن ،ہیرٹیج سائٹ پینٹنگ کے علاوہ مختلف عنوانات پر مقابلہ جات منعقد کئے گئے تھے۔ان مقابلہ جات میں رائیٹنگ میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ سال سوم کی طالبہ آمنہ کوثر (ولدسینئر صحافی عبدالعلیم )کو درجہ اول کا مستحق قرار دیا گیا۔ اسی طرح ایلوکیشن میں ایس کے سہیل ،پوسٹر ڈیزائن میں شنموکا سائی ،ہیرٹیج سائٹ پینٹنگ میں اکشیا کو مستحق قرار دیا گیا۔ سکنڈ پوزیشن میں مختلف مقابلہ جات میں پریتم ،پویترا ،ہیتیش ،ایس کے ناظمہ اور آمنہ کوثر کو مستحق قرار دیا گیا۔تیسرے پوزیشن میں ایس کے سہیل ،کمپویٹر سائنس انجینئرنگ سال دوم کی طالبہ آسیہ کوثر ،ایس کے ناظمہ ،ورہتا سری ،ہتیش کو انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔اس ضمن میں آج گورنمنٹ پالی ٹکنک پرنسپل چیمبر ہال میں پرنسپل پی سرینواس نے اسٹاف ٹیچرس کی موجودگی میں تمام مستحق طلباء و طالبات کو ایوارڈز اور اسنادات سے نوازا۔اس موقع پر پرنسپل اور تمام اسٹاف نے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ گورنمنٹ پالی ٹکنک پرنسپل پی سرینواس ،ایس رویندرایچ سی ایچ ای ، وائی سدھا ایچ جی ایس ،ایم وینکناایچ ایم ای ایس ، جی موہی ہلال HEEE کے علاوہ راجندر ریڈی کو آر ڈینٹیر کلب ٹورازم یووا ،رجیتا دیوی،این رام کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔